Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پنجاب انتخابات کیلئے ابھی تک فنڈز نہیں ملے :الیکشن کمیشن | زرائع نیوز

پنجاب انتخابات کیلئے ابھی تک فنڈز نہیں ملے :الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب کے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملے میں وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھیجے گئے نوٹس میں 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملے پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے عام انتخابات کے لیے وزارت خزانہ کو 21ارب روپے کے اجرا کی ہدایت کی تھی ۔سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو رقم جاری کرکے بعد میں اس کی منظوری لینے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو رپورٹ جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی لیکن رپورٹ موصول نہ ہونے پر نوٹس جاری کرکے خصوصی میسنجر کے ذریعے بھیجا گیا ۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے پنجاب کے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

ذرائع کے مطابق دو صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم پر ابھی تک فنڈز موصول نہیں ہوئے ۔