Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں بارش کا سلسلہ 2 روز تک فعال رہے گا، محکمہ موسمیات | زرائع نیوز

کراچی میں بارش کا سلسلہ 2 روز تک فعال رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ہفتےکی شب مختلف علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھانے سے تیز بارش جبکہ ضلع ملیر میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ایسٹ، گارڈن ویسٹ، نشتر روڈ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار، اورنگی ٹاون، گلشن اقبال، لیاقت آباد اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی اورموسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، شہر میں 300 سے زائد فیڈرز متاثر ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔آج یکم مئی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہےجبکہ منگل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اور سندھ پر برقرار ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاو شمالی بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سسٹم 2 مئی تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور گرد وغبار کے طوفان جیسی صورتحال کا امکان ہے۔