Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال کمپنی بند کر دی | زرائع نیوز

قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیراستعمال کمپنی بند کر دی

اسلام آباد: قطر نے بھارتی جاسوسوں کے زیر استعمال داہرہ گلوبل نامی کمپنی بند کر دی ہے۔

بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر قطری حکام نے داہرہ گلوبل نامی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا جن کا تعلق بھارتی نیوی سے ہے۔

بھارتی جاسوسوں کو قطر میں اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر جاسوسی کے جرم میں انکو سزائے موت ملنے والی ہے۔

بھارتی حکام نے اب تک انکے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جس سے یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنے نیوی کے افسروں اور جوانوں کو بچا نہیں سکتا۔