اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹی وی پر بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو گیا۔
