دعا منگی نے اغوا کی ساری کہانی بیان کردی
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دعا منگی نے گزشتہ دنوں فیریئر ہال پر ہونے والے خواتین مارچ میں اپنے دوست حارث کے ساتھ شرکت کی، جو مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی اور اب اپاہچی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
دعا منگی کا اغوا اور ڈرامائی بازیابی کے حوالے سے کئی سوالات ہوئے جبکہ متعدد لوگوں نے اسے عاشقی کی کہانی سے بھی جوڑا، اغوا میں کون لوگ ملوث تھے اور یہ کس کی کارستانی تھی ابھی تک یہ کہانی سامنے نہیں آسکی البتہ اب دعا اپنی روٹین زندگی میں واپس آگئی ہیں۔
دعا منگی نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لوگوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔
https://www.facebook.com/dua.n.mangi/posts/2791601660877580
