آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کادورہ ، بریفنگ دی گئی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کادورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوہیوی انڈسٹریز کی تکنیکی صلاحیتوں پربریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کادورہ کیا،سپہ سالار نے پاک فوج کیلئے ٹینکوں کی پیداوار،اپ گریڈیشن کے عمل کاجائزہ لیا۔

آرمی چیف نے اے پی سیز، بہتر حفاظتی حل، ریموٹ ویپن سسٹمز اور دیسی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری،ریموٹ اسلحہ کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ایچ آئی ٹی کو جدید ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایچ آئی ٹی علمی معیشت اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز ہے، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاکو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتاہے،ایچ آئی ٹی قومی برآمدات اور معیشت میں حصہ ڈالنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: