کراچی :جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جعل سازی،فراڈ اور چیک بائونس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی۔ وکیل علی زیدی نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ کیس سول عدالت کا بنتا ہے کریمنل کیس نہیں بنتا ۔مدعی اور علی زیدی کے درمیان دین کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔
ادھر علی زیدی کے بھائی عمارزیدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ جو مدعی 18 کروڑ روپے کا قرضہ لینے کا دعوی کرتا ہے وہ ٹیکس فائلرنہیں ۔
پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انکے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، مبین جتوئی، آفتاب صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج، خرم شیر زمان، بلال غفار، شہزاد قریشی، سدرہ عمران، فہیم خان، عطاء اللہ، نثار شر سمیت اراکین اسمبلی اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھی۔