کراچی میں‌ جہالت کی انتہاء، نوجوان لڑکے نے کتے کے بچوں‌کو بھی نہ بخشا

کراچی: شہر قائد میں بسنے والے جعل سازوں نے جہالت کی انتہا کردی، کتے کے بچوں کو پکڑ کر اُنے پر مہنگی نسل کے کتوں جیسا رنگ کیا اور انہیں فروخت کے لیے انٹرنیٹ پر پیش کردیا۔

جعل سازوں نےآوارہ کتوں کو بیچ کر خریداروں سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے، پولیس نے نارتھ ناظم آباد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو رنگ کرنے کے بعد مہنگی نسل کا ظاہر کرکے فروخت کرنے والے ملزم صغیر کو گرفتار کرلیا۔

مدعی ریاض الدین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے انٹر نیٹ پر کتا فروخت کیا، جب اسے نہلایا گیا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی۔

پولیس نے خریدار بن کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم صغیرکے قبضے سے رنگے گئے 4جعلی لیبرا ڈور کتے برآمد کر لیے۔

ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ فراڈ کے اس کام میں اس کے دوسرے ساتھی بھی ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: