Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے, وزیر اعلیٰ سندھ | زرائع نیوز

احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے, وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دینے والے یہاں آکر دکھائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، وہ بےقصور ہو گا تو عدالت سے ریلیف مل جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صوبے میں امن و امان قائم رکھنا ہے، واٹر اور پولیس گاڑیوں کو جلانا افسوسناک ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی بسوں کو جلایا گیا، پولیس کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔