سونم باجوہ کس وجہ سے ہراساں کیا جاتا رہا ؟

ممبئی : بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کہناہے کہ ان کی رنگت کی وجہ سے انہیں پنجابی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جاتا تھا۔

سونم باجوہ نے انکشاف کیا کہ ان کی رنگت کے حوالے سے انہیں ن صرف فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا گیا بلکہ ان کو بچپن میں بھی ان کو انکی رنگت کے حوالے سے تنگ کیا جاتا۔

سونم باجوہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو بھی ان کو کہا جاتا کہ وہ پنجابی ہیں، مگر اس کے باجود بھی گوری چٹی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ رشتے دار مجھے اپنے گھر صرف اسی لیے نہیں بلاتے تھے کہ میری رنگت گوری نہیں۔ میں نے ان کے گھر کبھی نہیں دیکھے مگر اب جب میرا کیئریر اچھا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ترقی ہونے لگی تو ان رشتہ داروں نے مجھے اپنے گھروں میں دعوت دی مگر میں نہیں گئی کیونکہ وہ لوگ اپنا احترام اورعزت میری نظر میں کھو چکے تھے۔

سونم نے کہا کہ ایسے لوگوں کے لیے بہترین ردعمل ہی یہ ہے کہ ان لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بھی مجھ سے کنارہ کشی کی گئی لیکن چونکہ میں اپنے بچپن سے ہی اس صورتحال کو دیکھ چکی ہوں اسی لیے میرے لیے یہ مشکل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: