Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی سے جاری | زرائع نیوز

عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی سے جاری

اسلام آباد:عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔

جس کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کے دو جبکہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں چار افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

زرائع کے مطابق اب تک 84 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

جہاں زخمیوں کی فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔