Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی یونیورسٹی ایمپلائز یونین الیکشن میں ایم کیو ایم کا حمایت یافتہ پینل کامیاب | زرائع نیوز

کراچی یونیورسٹی ایمپلائز یونین الیکشن میں ایم کیو ایم کا حمایت یافتہ پینل کامیاب

جامعہ کراچی میں ایمپلائز یونین کے انتخابات میں ایم کیو ایم کی حمایت یافتہ انصاف پینل کی کامیاب ہوا ہے جس پر کنونیئر متحدہ خالد مقبول صدیقی نے مبارک باد پیش کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ انصاف پینل جامعہ کراچی کے ایمپلائز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی، ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پینل کے منتخب نمائندے کو ووٹ دینے والے ایمپلائز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح جامعہ کراچی کے ایمپلائز نے ایم کیو ایم کے حمایت یافتہ پینل کو جتوایا ہے اسی طرح عام انتخابات میں چھینی نشستیں بھی واپس لیں گے، ایم کیو ایم کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے ہوا تھا اس سال انتخابات جیتنے کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں ایم کیو ایم حمایت یافتہ پینل کی جیت ٹریلر ہے فلم عام انتخابات میں دکھائیں گے۔