Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتظامی اقربا پروری: کے ڈی اے کے ملازمین رل گئے | زرائع نیوز

انتظامی اقربا پروری: کے ڈی اے کے ملازمین رل گئے

روپورٹ : سیدمحبوب احمدچشتی

کے ڈی اے کنریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت توسیع واضع پالیسی ندارد۔۔ ڈی جی سمیع صدیقی متاثرہ ملازمین کی حالت زار سے بے خبر یا کوئی دباؤ ؟ متعلقہ ایکسینز کا ملازمین کا کیس بنانے کے نام پر بہانےڈرامہ بازی مقاصد کیا ہیں؟

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع متعلقہ ایکسینز کی ڈرامہ اور مفاداتی بہانے بازی اقرباپروری کی وجہ سے تاحال کوئی واضع پالیسی سامنے نہیں آسکی۔

ذرائع کے مطابق ان کنریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت توسیع میں بڑی رکاوٹ متعلقہ ایکسینز کی ذاتی پسند وناپسند سامنے آئی ہے فزیکل ویری فیکشن میں بھی اقرباپروری کی بدترین مثالیں سامنے آئی ہیں جسکی وجہ سے متاثرہ عارضی ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کاعمل غیرشفافیت کی بھرپورعکاسی کرتا نظرآرہاہے۔

تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کے ڈی اے کے اعلی’ افسران کوئی واضع پالیسی دینے سے قاصر ہیں اس صورتحال میں کنریکٹ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور کے ڈی اے کنریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں تین ماہ سے توسیع نہیں ہوسکی ہے جسکی وجہ سے ان ملازمین کے اہل خانہ کئی ماہ سے انتہائی کمپرسی کی حالت میں امیدومہبم کی کفیت میں مبتلا ہیں۔

کے ڈی اے عارضی ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی واضع مثبت پالیسی مرتب کی جائے گی یا بے فکری میں مبتلا کے ڈی اے انتظامیہ ان ملازمین کو ماہ رمضان میں بھی دھکے دلوانے میں اپنا مزید کردار اداکریگی ؟ یہ اب ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع صدیقی کی صوابدید پر ہے انتہائی منہگائی کے دور میں کم تنخواہوں پر لگن ومحنت سے کام کرنے والے ان عارضی ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کسی سطع پر سنوائی نقارخانے میں طوطی کی بازگشت بنتی جارہی ہے۔

اس حوالے سے کے ڈی اے ایمپلائز یونین سمیت دیگر یونینز کے زمہ داروں کو ڈی جی سمیع صدیقی نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ میں کسی کنریکٹ ملازمین کے چولھے ٹھنڈے نہیں ہونے دونگا اور رمضان المبارک سے قبل ان کنریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کے عمل کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچاؤں گا۔