Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چوری شدہ موبائل خریدنا نقصان دہ ہوگا، پی ٹی اے نے خبردار کردیا | زرائع نیوز

چوری شدہ موبائل خریدنا نقصان دہ ہوگا، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کی چوری کے سدباب کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) سسٹم کا آغاز کردیا۔

چیرمین پی ٹی اے محمد نوید نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ایسی ڈیوائس حاصل کرلی گئی ہے، جس سے موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن ہوسکے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی آئی آر بی ایس کے آنے سے چوری شدہ ڈیوائسز کام نہیں کرسکیں گی، جس سے موبائل چوری کا خاتمہ ہوگا اور سروس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی آر بی سسٹم سے اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

محمد نوید نے بتایا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم سے نہ صرف ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری آئے گی بلکہ ٹیکس محصولات جمع کرنے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے غیر قانونی ڈیوائسز پکڑنے میں مدد ملےگی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی آر بی ایس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو موبائل سسٹم سے منسلک ہوگا۔

اس موقع پر ممبر پی ٹی اے عبدالصمد نے بتایا کہ اس ڈیوائس کو جی ایس ایم ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، پہلے فیز میں چوری اور گم شدہ ڈیوائسز کو بلاک کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں ان ڈیوائسز کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جو لوگوں کے استعمال میں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم سے صارفین ڈیوائس کا اسٹیٹس معلوم کرسکیں گے۔

بشکریہ جیو


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔