Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شوٹنگ کے دوران سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ ہلاک | زرائع نیوز

شوٹنگ کے دوران سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ ہلاک

ممبئی : بھارت میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سانپ کا استعمال اداکارہ کی جان لے گیا، غصے سے بھپرے سانپ نے خاتون اداکارہ کو کاٹ لیا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی علاقے مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں سٹیج ڈرامے میں زندہ سانپ لایا گیا۔کہتے ہیں جانور، جانور ہی ہوتا ہے اور اسی بات کا ثبوت شوٹنگ کے دوران استعمال ہوئے اس سانپ نے بھی دے دیا۔

اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں لے کر ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا۔سانپ کے ڈستے ہی اداکارہ کی حالت بگڑنا شروع ہوئی اور فوراً ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم جب اداکارہ کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔