وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔جس میں ماہرین نے معیشت کو سدھارنے کے لیے حکومت کو مفید مشورے دئیے ہیں۔اس موقع پر کونسل اراکین نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو خوش کرنے کی بجائے سخت فیصلے کرے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا ۔
جس میں ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے تمام معاملات زیر غور آئے۔اس اجلاس میں اقصادی ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر ویڈیولنک ڈاون ہونےکےباعث اجلاس میں بیرون ملک سےماہرین شریک نہیں ہوسکے۔عمران رسول،عاطف میاں اورعاصم خواجہ کووڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شریک ہوناتھا۔
