Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بھارتی اداکارہ کراچی پہنچ گئیں | زرائع نیوز

بھارتی اداکارہ کراچی پہنچ گئیں

نامور بھارتی ادکارہ جوہی چاؤلہ نجی دورے پر شہر قائد پہنچ گئیں انہوں نے اپنے دورے کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا اور خاموشی سے کراچی پہنچیں۔

کراچی پہنچنے کے بعد جوہی چاؤلہ اپنے ماموں اور معروف فلم ساز ستیش آنند کی فیملی کے ہمراہ اُن کے گھر روانہ ہوگئیں وہ کراچی میں ایک ہفتے تک قیام کریں گی اور اس دوران وہ عزیزو اقارب کی شادی میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ جوہی اس سے قبل بھی تین بار کراچی کا دورہ کرچکی لیکن انہوں نے ہر بار اپنے دورے کو سب سے خفیہ رکھا اور جاتے وقت شہر قائد کی مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔