Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بنوں میں‌ مقابلہ، 2 فوجی شہید 4 دہشت گرد ہلاک | زرائع نیوز

بنوں میں‌ مقابلہ، 2 فوجی شہید 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 4 دہشت گردہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا افسر اور اہلکارشہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی علاقے میں کارروائی کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شامل ہیں۔