Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بحریہ عرب میں‌ بننے والا طوفان کراچی سے کتنا دور اور شدت کتنی ہے؟ | زرائع نیوز

بحریہ عرب میں‌ بننے والا طوفان کراچی سے کتنا دور اور شدت کتنی ہے؟

کراچی :چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ہے کہ سمندری طوفان ماہا کراچی سے جنوب ،جنوب مغرب میں 705 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کی شدت 170 سے 190 کلومیٹر فی گھنٹہ چل رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق طوفان ماہا مزید شدت کے ساتھ شمال مشرق کی جانب رخ کرے گا، کل تک طوفان بھارت کے شہر گجرات کی جانب گزرتا ہواجائے گا، جبکہ 7نومبر صبح یا رات تک سمندری طوفان ماہا مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ماہا طوفان کے ساتھ شہر میں موسم سرما کا آغاز بھی ہوجائے گا، کل سے شہر میں جزوی سردی کی لہر داخل ہو رہی ہے، اس سردی کی لہر سے موسم قدرے ٹھنڈا ہوجائے گا، سردی کی اس لہر کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد ہے، ہوا کی رفتار میں 3ناٹیکل مائیل ہے، کم سے کم درجہ حرارت 5۔22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔