Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انٹرمیڈیٹ، کامرس پرائیوٹ‌ اور آرٹس پرائیوٹ کے نتائج، رزلٹ دیکھیں | زرائع نیوز

انٹرمیڈیٹ، کامرس پرائیوٹ‌ اور آرٹس پرائیوٹ کے نتائج، رزلٹ دیکھیں

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3561امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 3401 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 211 تمام سات پرچوں، 341 چھ پرچوں، 365 پانچ پرچوں،455 چار پرچوں، 414 تین پرچوں، 454 دو پرچوں جبکہ 551 نے ایک پرچہ میں کامیابی حاصل کی۔

آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 5508امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5156امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 733 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 1406 پانچ پرچوں میں، 973 چار پرچوں میں، 704 تین پرچوں میں، 553 دو پرچوں میں جبکہ 437 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

https://biek.edu.pk/2019%20results/PART-I/CMP/Result%20Gazette%20CMP-Part-I-2019-Annual.pdf