Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سال 2020 میں‌ پاکستانیوں‌ کو کتنی سرکاری چھٹیاں‌ ملیں گی؟ نوٹی فکیشن سامنے آگیا | زرائع نیوز

سال 2020 میں‌ پاکستانیوں‌ کو کتنی سرکاری چھٹیاں‌ ملیں گی؟ نوٹی فکیشن سامنے آگیا

کراچی: وزارتِ داخلہ پاکستان نے آئندہ برس ہونے والی سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق سال میں 14 سرکاری چھٹیاں دی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پہلی چھٹی 5 فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر ہوگی جبکہ 23 مارچ کو دوسری، یکم مئی مزدور ڈے کو تیسری جبکہ 25، 26، 27 مئی کو عید الفطر کی تین سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔

اسی طرح عیدالاضحیٰ کی اکتیس جولائی سے دو اگست تک تین روز چھٹیاں دی جائیں گی، چودہ اگست کو یوم پاکستان، 29 اور تیس اگست کو عاشورہ 9، 10 محرم کی، 30 اکتوبر کو ربیع الاول کی، 25 دسمبر کو قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سرکاری چھٹی دی جائے گی جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس کی مناسبت سے بھی سرکاری تعطیل ہوگی جو صرف عیسائیوں کو دی جائے گی۔

No photo description available.