آرمی چیف کی خواہش پر عمران خان کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (روز نامہ اوصاف ) تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے حوالے سے معروف صحافی ارشد شریف کی جانب سے اندر کی کہانی بتائی گئی ہے۔
ارشد شریف نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان خیبرپختونخواہ میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، پاک افغان سرحد کو سیل کرنے اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال جس میں پاناما لیکس کے متوقع فیصلے اور ڈان لیکس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
ارشد شریف کے مطابق حکومت پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد عدالتوں پر حملے کا سوچ رہی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا ہے کہ آرمی چیف کی خواہش پر عمران خان ملاقات کے لیے گئے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: