Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اچھی زندگی کے لیے بے احتیاطی بھی بہت ضروری ہے، تحقیق | زرائع نیوز

اچھی زندگی کے لیے بے احتیاطی بھی بہت ضروری ہے، تحقیق

برمنگھم(روزنامہ اوصاف)صفائی کا خیال رکھنا یقیناً اچھی بات ہے لیکن اگر آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو تھوڑی بہت بے احتیاطی بھی ضروری ہے۔

برطانوی سائنسدان گراہم روک کا کہنا ہے کہ اگر ہم الرجی سے بچنا چاہتے ہیں تو حد سے زیادہ صفائی کی عادت ترک کرنا ہوگی.الرجی اور اس قسم کی دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے پروفیسر گراہم نے تجویز دی ہے کہ آپ فرش پر گرنے والی خوراک کو اٹھا کر کھالیںاور اپنے پیاروں کو چومنے سے ہرگز گریز نہ کریں۔

پروفیسر صاحب کا کہنا ہے کہ جب ہم حد سے زیادہ صفائی کا اہتمام کرتے ہیں تو بہت سے ایسے جراثیموں سے ہمارا واسطہ نہیں پڑتا جو ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور رکھنے کا باعث بنتے ہیں۔

دراصل جب ہمارے مدافعتی نظام کا ان جراثیموں سے واسطہ نہیں پڑتا تو ان سے لڑنے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے جبکہ کبھی کبھار ان جراثیموں کا مقابلہ کرنے سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام سرگرم رہنا ہے اور ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ اسلام پہلے ہی ہدایت کرتا ہے کہ رزق اگر گر بھی جائے تو ضا ئع نہ کیا جائے بلکہ کھا لینا بہتر ہے…