اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف اور معروف صحافی صابر شاکر نے آزادی صحافت کے نام پر پاکستان کو گالی دینے والوں کو آئینہ دکھا دیا۔
ٹی سی ایم کے ساتھ اپنے صحافتی یادگار شیئر کرتے ہوئے صابر شاکر نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور پھر صحافی ہوں، اگر خبر کو گھمانے سے قوم کا فائدہ ہے تو میں اس کے حق میں ہوں۔
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ ’غیرجانبداری میرے نزدیک منافقت ہے، یہ اس طرح کہ آپ ایک وقت میں اس کے ، اُس کے سب کے ساتھ رہیں، کچھ اُس کی سنیں کچھ اس کی سنیں‘۔ ناقدین کو چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے نام پر پاکستان کو گالی دینے والے امریکا اور برطانیہ جائیں اور وہاں کی اسٹیبلشمنٹ ، نیشنل سیکیورٹی پر بات کر کے دکھائیں، ان لوگوں کا بس پاکستان میں ہی چلتا ہے۔
