Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اندرون سندھ میں ٹیچر کے تشدد سے اسکول کا طالب علم جاں بحق | زرائع نیوز

اندرون سندھ میں ٹیچر کے تشدد سے اسکول کا طالب علم جاں بحق

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کندھ کوٹ میں پرائیویٹ اسکول میں تشدد کے باعث طالب کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کو انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی کارروائی کے تحت اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار اسکول و استاد کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی بھی اسکول میں شاگردوں پر تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اسکول کے بچوں پر جسمانی تشدد کی روک تھام کے لیے قانون موجود ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

واقعے کی انکوائری کے لیے چھ رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔