Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نمبر ون بننے کے لئے کیا کرنا چاہیے ، شاہد آفریدی نے بتا دیا | زرائع نیوز

نمبر ون بننے کے لئے کیا کرنا چاہیے ، شاہد آفریدی نے بتا دیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلتے نمبر ون نہیں ہوں گے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ جیسی وکٹ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، شاہنواز دہانی کو 2 سال سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے؟۔

قومی چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ٹاپ کپتان بنانے کے لیے آئے ہیں۔میر حمزہ کی اسکواڈ میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی نہیں ہیں اس لیے میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑی مسلسل کھیلے جارہے ہیں، ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، بینچ پر سینئرز کو موقع ملنا چاہیے۔