Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فلموں میں ’’لو اسٹوری‘‘ کو ہی ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے : صائمہ نور | زرائع نیوز

فلموں میں ’’لو اسٹوری‘‘ کو ہی ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے : صائمہ نور

کراچی :پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلموں میں محبت کی اسٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے نئے دور میں فلم انڈسٹری میں بھی نئے تقاضوں کو اپنانا ہو گا فلم انڈسٹری کیلئے سب کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔

ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ آج کل لوگ لڑائی جھگڑوں والی نہیں بلکہ محبت کی اسٹوری والی فلم کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو پھر شائقین کی خواہش کے مطابق فلمیں بنانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گو کہ پاکستان میں بھی جدید تقاضوں کے مطابق فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں تاہم ان میں مزید جدت لانے کی ضرورت ہے۔