Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ماں کی آخری خواہش ، بیٹی نے آئی سی یو میں شادی کرلی | زرائع نیوز

ماں کی آخری خواہش ، بیٹی نے آئی سی یو میں شادی کرلی

نئی دہلی:بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیمار ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی رچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم نامی خاتون کی بیٹی کا رشتہ طے تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد فیملی سمیت خاتون کو بھی بتایا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں جس کے بعد خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے قبل اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں۔

لڑکے کے گھر والوں کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ فوری شادی پر رضامند ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ لڑکے والوں کی موجودگی میں فوری طور پر یہ شادی کرائی گئی تاہم شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہن کی والدہ وفات پاگئیں۔