کراچی:انسٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ کے زیراہتمام شائع ہونیوالی کتاب ’’نگاہِ آئینہ سازمیں‘‘ کی تقریب رونمائی آج (جمعرات) شام ساڑھے چاربجے سہیل یونی ورسٹی شہیدملت روڈ کے ڈاکٹرذکی حسن آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
تقریب کی صدارت ممتازکالم نویس اور افسانہ نگارزاہدہ حناکریںگی۔
سینئرصحافی نذیرلغاری،شاعر ادیب اور صحافی عثمان جامعی، ندیم اختر اور ڈاکٹرناظر محمود اظہارخیال کریںگے۔
یہ کتاب بزرگ سیاسی کارکن رَشادمحمود کی سترسال سے زیادہ عرصے پر پھیلی یادداشتوں پر مشتمل ہے۔
آئی ایچ ایس آرکے ڈائریکٹر اورممتازمحقق اور دانش ور ڈاکٹرسید جعفراحمد نےرشاد احمدکاطویل انٹرویو کرکے اسے کتاب کی صورت دی ہے۔
