لاہور: اردو ادب کے معروف شاعر و افسانہ نگار ابن انشا کی 45 ویں برسی منائی گئی۔ادبی حلقوں کے مطابق ابن انشا کی برسی پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں جن میں ابن انشا کو ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ابن انشا کا اصل نام شیر محمد خان تھا۔ان کی پہچان مزاح نگاری،سفر نامہ نگاری اور شاعری ہے۔انہوں نے اپنی تحریروں میں معاشرے کے تلخ پہلووں کو بھی اس مٹھاس کے ساتھ بیان کیا کہ وہ اپنی اثر پذیری کھوئے بغیر پڑھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
ابن انشا کسی خاص طبقے یا قارئین میں مقبول نہیں بلکہ انہیں ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔
