Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر مملکت خزانہ نے آئی ایم کی کڑی شرائط ماننے کا عندیہ دے دیا | زرائع نیوز

وزیر مملکت خزانہ نے آئی ایم کی کڑی شرائط ماننے کا عندیہ دے دیا

سلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں تو مان لیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت چاہتی ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہوجائے، آئی ایم ایف سےمذاکرات بھی چل رہےہیں، ایکسچینج آف نوٹس ہورہے ہیں, آئی ایم ایف کے بہت سارے تحفظات دور کیے ہیں، آئی ایم ایف کےمعاملے پرکل اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس بھی ہوا، اب چاہتے ہیں یہ معاملہ تیزی سے آگے بڑھے۔