Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت نہیں عوام کی نمائندہ ہوں ,مریم , صحافی چبھتے ہوئے سوال پراظہار ناراضی | زرائع نیوز

حکومت نہیں عوام کی نمائندہ ہوں ,مریم , صحافی چبھتے ہوئے سوال پراظہار ناراضی

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں۔مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ سارے مشکل فیصلے عوام کیلئے کیوں ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلےحکومت کو کرنے ہیں، حکومتی نمائندے رانا ثناء ہیں۔ایک اور صحافی نے پوچھا کہ سیاست دانوں، افسران پر مشکل فیصلوں کا بوجھ کب ڈالا جائے گا؟ ۔

مریم نواز نے جواب دیا کہ جن طبقات کا ذکر کیا وہ آگے بڑھ کر خود قربانی دیں , مجھ سے عوامی سوال کیے جائیں