Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعظم نے 7 فروری کو اے پی سی بلا لی, عمران کو بھی دعوت ارسال | زرائع نیوز

وزیراعظم نے 7 فروری کو اے پی سی بلا لی, عمران کو بھی دعوت ارسال

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس بلا لی، پاکستان تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی بلایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایاز صادق کے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے ہوئے ہیں۔ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔