Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زر مبادلہ کے ذخائر 10 سال کی خطرناک ترین سطح پر آ گئے | زرائع نیوز

زر مبادلہ کے ذخائر 10 سال کی خطرناک ترین سطح پر آ گئے

کراچی : زر مبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے۔پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید تشویش ناک کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر مزید گراوٹ سے 10 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔ یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 74 کروڑ ڈالرز ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی امپورٹس کی ادائیگیوں کیلئے بھی کافی نہیں ہیں۔

ڈالر کی اونچی اڑان بھی تاحال جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، انٹر بینک میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 53 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 271 روپے 36 پیسے پر بند ہوئی ہے۔