Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
توانائی بچت : صدرعلوی کا بازار بند کرنے پراتفاق پیدا کرنے کا مشورہ | زرائع نیوز

توانائی بچت : صدرعلوی کا بازار بند کرنے پراتفاق پیدا کرنے کا مشورہ

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی نے ملک گیر اتفاق رائے پر مبنی، جامع اور ہمہ جہت بجلی، گیس اور پانی کے تحفظ کی حکمت عملی شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اہمیت کے اقدامات پر عملدرآمد کی رفتار بڑھا کر پاکستان تیز ی سے ترقی کر سکتا ہے۔ توانائی کی بچت کیلئے شام کے اوقات میں بازاروں اور کاروباروں کو بند کرنے کے وقت اور طریقہ کار کے تعین کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول تاجروں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جانا چاہئے ۔

مملکت نے ایوان صدر میں توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق ،وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود ، وفاقی وزیر توانائی ، خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول صوبوں سے مشاورت کے بعد جامع پالیسی اور پروگرام تیار کرنے کی ضرورت ہے ، بجلی، گیس اور پانی کے تحفظ اور بچت کیلئے ملک بھر میں آگہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ای بائیکس کے فروغ سے نہ صرف موٹر سائیکل مالک کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ایندھن کے درآمدی بل میں بھی کافی حد تک کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ فارمنگ کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجیز کوبروئے کار لا کر ہم مخصوص ماحول میں اپنے پھل ، سبزیاں اور فصلیں کاشت کر سکتے ہیں اس سے پاکستان خوراک کی پیداوار میں خود کفیل ہو سکتا ہے اور دیگر مارکیٹوں میں انہیں برآمد بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے توانائی کے تحفظ کے طریقوں سے سیکھنا چاہئے جو کہ پاکستان سے 19گنا چھوٹا ہے لیکن وہ دنیا میں خوراک برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فر انس میں موٹرویز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے گرین انرجی پیدا کرنے میں بڑی مدد ملی ہے، اس طریقہ کو بھی بروئے کار لایاجا سکتا ہے۔