سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا.

قائمہ کمیٹی خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں منی بل کو اتفاق رائے سے مسترد کردیا گیا۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

اجلاس میں وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں ہے، ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں، اضافی فنڈز فراہم کیے تو یہ آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: