Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بولان : ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں | زرائع نیوز

بولان : ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوئٹہ : بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں 6 مسافر زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لانے کے لیے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا سمیع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد ضلع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔