Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد | زرائع نیوز

جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی : انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ایوننگ پروگرام میں داخلے برائے سال 2023 ء کے لئے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس اوراپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار22جنوری 2023 ء کو صبح 11:00 بجے شعبہ کمپیوٹرسائنس اور شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی میں منعقدہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای ،بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کی 270 نشستوں کے لئے 1668 داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 1202 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔

داخلہ فارم جمع کرانے والوں میں 321 ایسے امیدوار بھی شامل ہیں جو11 دسمبر2022 ء کو ہونے والے بی ایس فرسٹ ایئر مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں50 یا اس سے زائدنمبرزحاصل کرکے کامیاب ہوچکے ہیں انہیں مارننگ پروگرام کاداخلہ ٹیسٹ پاس کرنے کی وجہ سے ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں ، ان کے مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ اسکو ر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر، کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس(کے یواے ٹی ایس) کے کنوینر ورجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید ،ممبرکے یواے ٹی ایس پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹرنصرت ادریس ،ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسرڈاکٹرنبیل احمد زبیری ،ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین،سینئرمیڈیکل آفیسرڈاکٹر وفاالطاف اورمیڈیکل آفیسرڈاکٹر حسان اوج ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اورانتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے ہیلپ ڈیسک کے ساتھ ساتھ (واچ اینڈوارڈ ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔

داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 23 جنوری کو تمام امیداروں کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گئے جبکہ حتمی داخلہ فہرست26 جنوری 2023 ء کو جاری کی جائے گی۔