Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میٹرک سائنس گروپ،امتحانات کیلئےنئےماڈل پیپرزجاری |

میٹرک سائنس گروپ،امتحانات کیلئےنئےماڈل پیپرزجاری

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں سالانہ امتحانات 2023ء میں ہونے والے نہم و دہم جماعت سائنس گروپ کےامتحانی پرچہ جات کے نئے سوالیہ ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینزکے سربراہ پروفیسرشرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حورمظہرنےگزشتہ دنوں چارروزہ ورکشاپ کاانعقادکیاتھا جس میں سینئر اور قابل اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی اورماڈل پیپرزتیارکئے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ کےمطابق 2023ء کے سالانہ امتحانات کیلئے پرچے کاپہلا حصہ کثیر الانتخابی سوالات،دوسراحصہ مختصر جواب کے سوالات کا 40 فیصد جبکہ تیسرا حصہ بیانیہ جواب کے سوالات کا 40 فیصد پرمشتمل ہوگا،امتحانی پرچہ جات پورے نصاب پر محیط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں سائنس گروپ کے ماڈل پیپرز جاری ہوئے ہیں جبکہ فروری کے آخری ہفتے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز بھی تیار ہوجائیں گے۔ چیئرمین بور ڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ پورے سندھ میں سب سے پہلے ماڈل پیپرز میٹرک بورڈ نے جاری کئے ہیں انہوں نے سینئر اساتذہ کرام اور خاص طور پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، ریسرچ ایسوسی ایٹ ایم اے جعفری اور ان کے عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ریسرچ سیکشن آئندہ بھی ایسے ورکشاپ منعقد کرائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بورڈ کا ریسرچ سیکشن اکیڈمک کے حوالے سے بہت فعال ہے اور معیاری کام کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔