کراچی : کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔
عدالت نے راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا ہے جبکہ 7 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔تحریری فیصلے کے مطابق مقدمے میں شکوک و شہبات پائے گئے ہیں، اسلامی اور یونیورسل اصول کے تحت شکوک و شہبات کا فائدہ ملزم کے حق میں جاتا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ مفرور ملزمان جب بھی اور جہاں بھی ملیں گرفتار کیا جائے۔
