Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز شریف نے شدید معاشی مشکلات کا اعتراف کر لیا | زرائع نیوز

شہباز شریف نے شدید معاشی مشکلات کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں‘ تیل کی امپورٹ پر27ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کرلوں گا، مل کر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے، آئی ایم ایف کو ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کے اپنے وسائل سے جونوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے، ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے، ہمارے نوجوانوں نے 99فیصد قرضے واپس کیے، وسائل مہیا کیے گئے توہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی، ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، یوتھ پروگرام کیلئے ہم نے وسائل مہیا کیے ہیں، 5لاکھ تک بلا سود نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے، ہم پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ حکومت سنبھالی ہے، آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں، تیل کی امپورٹ پر27ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں لیکن ہم مل کر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے، پاکستان بچانے کیلئے ہمیں اپنی سیاست کو قربان کرنا ہوگا، میں پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی ساری سیاسی کمائی قربان کر دوں گا، ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔