Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈالر کی اڑان جاری ،انٹر بینک میں مزید 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہو گیا | زرائع نیوز

ڈالر کی اڑان جاری ،انٹر بینک میں مزید 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی : ڈالر کی اونچی بہت اونچی اڑان،انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 265 روپے تک جا پہنچی۔

گزشتہ دو دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 31 روپے سے زیادہ مہنگا ہونے کے باعث ملکی قرضوں میں 3950 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کا دن پاکستانی روپے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے تباہ کن دن ثابت ہوا،روپے کی تاریخی تنزلی نے قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہو گیا۔