Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
أئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا, شہباز شریف | زرائع نیوز

أئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا, شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا کہ أئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہو جائے گا , اسٹیٹ اون انٹرپرائز کا کیا حشر بنا، اسٹیل ملز اور دیگر اداروں کو دیکھ لیں، خواجہ سعد رفیق نے بڑی محنت سے ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش کی، ان کےبعد ریلوےکا کیاحشر ہوا، دیکھ لیں، ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، کھانے پینے کی اشیا اورادویات سمیت دیگرچیزیں فہرست میں شامل ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے لسٹ تیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاربن کی اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، ہم ان مشکلات سے نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاش ایم ایل ون بے بنیاد الزام تراشی کا شکار نہ ہوتا، چینی کمپنیون پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، چار سالوں میں چین کے ساتھ تعلقات کو ٹھیس پہنچی۔