نیویارک: ٹائم ٹریولنگ اگرچہ تاحال ایک مفروضے سے زیادہ کچھ نہیں۔تاہم آئے دن مغربی دنیا سے کوئی نہ کوئی شخص وقت میں آگے یا پیچھے کی طرف سفر کرنے کا دعویٰ کرنے والا سامنے آتا رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک اور شخص نے گزشتہ دنوں وقت میں آگے کی طرف 2858ءتک سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق اس شخص نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ @darknesstimetravelپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ 2023ءکی پانچ تاریخیں یاد رکھ لیں۔
28فروری کو خلائی مخلوق زمین پر دیکھی جائے گی۔
30مارچ کو ایک ہوائی جہاز ایک ’ورم ہول‘ کے ذریعے لاپتہ ہو جائے گا، جہاز کے مسافروں کے لیے یہ وقت 6سیکنڈ ہو گا ، باقی سب کے لیے یہ 6سال کا عرصہ ہو گا۔
4مئی کو مریخ پر ہمیں انسانی ہڈیاں ملیں گی۔ 2جولائی کو 6انسانوں کو سورج کی انتہائی توانائی سے ’سپر پاورز‘ ملیں گی۔
پانچویں تاریخ 19اگست ہے۔ اس دن سائنسدان حکومت کے ایک انتہائی خفیہ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ میں وہ ایک ایسی پورٹل کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انسانوں کو ہماری اس کائنات کے متوازی دوسری کائنات میں لے جائے گی۔
