کراچی : اداکارہ فضاعلی نے بتایا کہ ان کے اور ساحرعلی بگا کے نام پر 28 جنوری کو بہاولپور میں کنسرٹ ہونا تھا، تاہم ایونٹ کے منتظمین اب ان سے رابطے میں نہیں ہیں۔ اداکارہ فضا علی اور گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ فراڈ ۔
28 جنوری کو بہاولپور کے نور محل میں ایک کنسرٹ کا بتایا گیا۔
دونوں فنکاروں کے نام پر ٹکٹس بھی فروخت ہونا شروع ہوگئیںَ۔
جب دونوں فنکاروں کو معاوضہ دینے کا وقت آیا تو منتظمین نے رابطہ منقطع کرلیا ۔
