کوہاٹ : خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے سے 10 بجے جاں بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعےکے بعد 16 بچوں کواسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 10 بچے دم توڑ گئے۔
کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، جس میں 25 بچے سوار تھے, پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کی گئی ہے جس کی جانب سے امدادی کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تمام بچوں کا تعلق گاؤں میر باش خیل سے ہے۔
