کراچی : جامعہ کراچی کے زیراہتمام ذیابیطس سے متعلق آگاہی پیداکرنے کے لئےواک اور سیمینارآج یکم فروری کو ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالدمحمودعراقی کی زیر قیادت واک صبح 9:30 بجے فارمیسی چوک تاایڈمنسٹریشن بلاک منعقدہوگی ۔
صبح 10:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں سیمیناربعنوان: ”ڈسکورنگ ڈائیبٹیز” منعقدہوگاجس میں مختلف طبی ماہرین اپنے خیالات کااظہارکریںگے۔ اس موقع پر ذیابیطس کی تشخیص کے لئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسکریننگ ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔
