Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گیس کی عدم فراہمی پر گلشنِ اقبال میں سوئی گیس ہیڈ آفس کا گھیراؤ | زرائع نیوز

گیس کی عدم فراہمی پر گلشنِ اقبال میں سوئی گیس ہیڈ آفس کا گھیراؤ

کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں سوئی گیس کی عدم فراہمی پر مکینوں نے گلشنِ اقبال میں سوئی گیس ہیڈ آفس کا گھیراؤ کر لیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن اور اطراف کے مکینوں کی بڑی تعداد بسوں اور مختلف گاڑیوں میں بھر کر گلشنِ اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچی۔

مکین دفتر کے باہر احتجاج کرتے رہے، اس موقع پر مشتعل افراد ہیڈ آفس کی دیوار پھلانگ کر دفتر میں گھس گئے، بیشتر افراد دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ پر بیٹھ گئے۔مکینوں نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کافی عرصے سے بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد کی مختلف آبادیوں میں گیس کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا گیا تھا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق احتجاج کے دوران ممکنہ گڑبڑ کے پیشِ نظر مختلف تھانوں کی نفری کو موقع پر طلب کیا گیا ہے۔