Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بی پی ایل میں محمد رضوان کی برق رفتار ففٹی، ناقدین کے منہ بند کرا دیے | زرائع نیوز

بی پی ایل میں محمد رضوان کی برق رفتار ففٹی، ناقدین کے منہ بند کرا دیے

ڈھاکا: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھتے ہوئے 39 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی مدد سے کومیلا وکٹورینز نے BPL میں منگل کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف سات وکٹوں سے جیت درج کرائی۔

محمد رضوان کو بی پی ایل کے اپنے آخری میچ میں 47 گیندوں پر ناقابل شکست 54 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

تاہم، کچھ شائقین کی جانب سے انہیں اپنی اننگز کا آغاز سست کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

رضوان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا ، انہوں نے 211 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں میں ففٹی اسکور کی۔

یہ رضوان کے ٹی ٹونٹی کیرئیر کی دوسری تیز ترین ففٹی ہے، اس سے قبل انہوں نے پچھلے سال وائٹلٹی بلاسٹ میں سسیکس کاونٹی کے لیے صرف 19 گیندوں پر ففٹی سکور کی تھی ۔

پاکستانی بلے باز نے شفیق الاسلام کے اوور میں تیز گیند باز کے خلاف 18 رنز بنائے، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ رضوان نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے، جس نے ان کی ٹیم کے لیے بڑے ٹوٹل کا تعاقب کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تیار کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز نے جانسن چارلس کے ساتھ 122 رنز کی شراکت قائم کی ، وہ نسیم احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ ان کی ٹیم کو ابھی 36 گیندوں پر 67 رنز درکار تھے۔

چارلس نے شراکت داری سے رفتار کو جاری رکھتے ہوئے 53 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو فنش لائن پر لے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز 56 گیندوں پر 107 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔