Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مزید مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے پر آمادگی ! | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مزید مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے پر آمادگی !

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توانائی کے شعبے پر مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

آئی ایم ایف نے 300یونٹ تک سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200ارب روپے ریونیو حاصل کیا جائے گا۔آئی ایم ایف نے 4100ارب روپے کا گردشی قرضہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا،گردشی قرض میں 952ارب روپے کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ صارفین کو ملنے والی 675 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم ہوگی،بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2500ارب جبکہ گیس سیکٹر کا1600ارب تک پہنچ چکاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاآئی ایم ایف کی شرط پر امیر طبقے کیلئے بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،بجلی کی پیداوار مہنگی جبکہ بجلی سستی فراہم کرنا ملک برداشت نہیں کر سکتا،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سب کو سبسڈی نہیں دی جا سکتی،حکومت کو ملک کی ترقی اور غریب آدمی کیلئے سوچنا ہے، توانائی شعبے میں سبسڈی صرف غریب آدمی کیلئے ہو گی،توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے کوشش کر رہے ہیں، توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف سے شیئر کیا ہے۔

وزارت توانائی اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف کی جانب سے ریفامز سمیت دیگر شرائط بھی ہیں،معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف سےشرائط میں نرمی کیلئے بات کی ،آئی ایم ایف کے میڈیم ٹرم فریم ورک پر بھی بات ہو گی،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اچھے نتائج کی امید نظر آ رہی ہے۔